جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ،ڈی ایس پی بریکوٹ
بریکوٹ ( نمائندہ پاکستان ) ڈی ایس پی سر کل بریکوٹ سید زمان شاہ خان نے کہا ہے کہ جرائم میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ‘ علاقے میں کسی قسم کے جر ائم کسی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے‘میڈیا ملک کا چو تھا ستون ہے اس کے اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا‘میڈیا علاقے سے جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا کر یں ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں بریکوٹ پر یس کلب کے صحافیوں کے تعارفی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا‘ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے فضل رحیم خان، ایس ایچ او تھانہ شموزئی جاوید اقبال خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ شموزئی طاوس خان، اے ایس ائی محمد وکیل خان و دیگر بھی موجود تھے‘انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ اپر یشن کریں گے کیونکہ منشیات سے علاقے کے نوجوان نسل تباہ ہو رہے ہیں ‘ اس لعنت سے نجات کیلئے پولیس کے ٹیمیں تشکیل دے چکے ہیں ‘منشیات فروشی میں ملوث لوگوں کو وا ضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث لوگ توبہ طائف ہو جا ئے بصورت دیگر اس جرم میں ملوث لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پا ناممکن نہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کر یں خوا ہ جرائم پیشہ افراد کتنا با اثر کیوں نہ ہو پولیس ان پر ہا تھ ضرور ڈالیں گے‘ ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ خان نے بریکوٹ پر یس کلب کے صحافیوں کا شکر یہ ادا کیا‘ بریکوٹ پر یس کلب کے صحافیوں نے بھی پولیس کے ساتھ جرائم کے خاتمے میں مکمل تعاون کی یقین دہا نی کرا ئی ۔