وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ گئے ۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی پہنچ گئےجہاں ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے انکا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم کے ہمرا ہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈٖار بھی موجود تھے ۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران کراچی کے تاجروں ، صنعت کاروں اور برآمد کندگان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ نواز شریف سٹاک ایکس چینج کا دورہ بھی کریں گے اور برآمد کندگان کو ایوارڈز بھی دیں گے ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم کراچی سٹا ک ایکس چینج کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے اور چاول کے برآمد کندگان سے ملیں گے۔