ٹانگیں توڑنے والے ”گلو“ ہوتے ہیں جو صرف ن لیگ میں ہی ہیں، رائے ونڈ مارچ ضرور ہوگا،عمران خان

ٹانگیں توڑنے والے ”گلو“ ہوتے ہیں جو صرف ن لیگ میں ہی ہیں، رائے ونڈ مارچ ضرور ...
ٹانگیں توڑنے والے ”گلو“ ہوتے ہیں جو صرف ن لیگ میں ہی ہیں، رائے ونڈ مارچ ضرور ہوگا،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں رائے ونڈ شریف خاندان کی جاگیر نہیں، وہاں بھی پاکستانی ہی بستے ہیں،مارچ پرٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دینے والے ”گلو“ ہوتے ہیں جو ن لیگ ہی میں ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میںاظہار خیال کے بعد پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت اخلاقی جواز کھوچکی ہے، قوم اسے کرپٹ سمجھ رہی ہے لہذا حکمران قوم کو جواب دیں۔شرم کی بات ہے کہ نوازشریف کے خلاف گلی گلی میں نعرے لگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، ان کے خلاف ریفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مزید پڑھیں :میرے خلاف ریفرنس کیوں بھیجا؟عمران خان کا قومی اسمبلی میں سپیکر سے سوال،ایاز صادق پر اپوزیشن کو بلیک میل کرنے کا بھی الزام

وزیراعظم پانامہ لیکس پر جواب نہیں دے رہے جبکہ ان کے بچے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کرپشن کا نہیں ، حلال کا پیسہ ہے اس لئے وہ خوفزدہ نہیں، اپنے اثاثے بھی پہلے ہی ڈیکلیئر کرچکے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ ریفرنس ان کے نہیں بلکہ وزیراعظم کے خلاف بنتا ہے۔نوازشریف کی ساری زندگی ضمیر خریدتے گزری ہے ، ان کا ریکارڈ ہے کہ جو نہ خریدا جاسکے اسے کچل دیا جائے۔تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ نوازشریف کی جاگیر نہیں،وہاں بھی پاکستانی رہتے ہیں،پی ٹی آئی مارچ ضرور کرے گی۔

مزید پڑھیں :ایاز صادق غیر جانبدار نہیں رہے، انہیں سپیکر نہیں مانتا، آج کے بعد ان کو نام سے پکاروں گا:عمران خان

عمران خان نے کہا کہ رائے ونڈ محل عوام کے ٹیکسوں سے چلتا ہے لہذا وہاں احتجاج کا جواز موجود ہے، ساری ن لیگ جانتی ہے کہ نوازشریف کے پاس کرپشن کا پیسہ ہے اسی لیے اس کے ارکان کو اپنے ضمیر کی آواز سننے کا کہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ایوان کوئی شریف آدمی چلا رہا تھا،اگر ایاز صادق ہوتے تو وہ مزید سخت بولتے۔ ن لیگ کے بعض ارکان کی دھمکیوں پر عمران خان نے کہا کہ ٹانگیں توڑنے والے گلو ہوتے ہیں جو ن لیگ ہی میں ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -