سیلاب متاثرین کو صاف پانی مہیا  کرنا ہو گا،چوہدری سجاد نذیر

سیلاب متاثرین کو صاف پانی مہیا  کرنا ہو گا،چوہدری سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ سیلاب کا زہریلا پانی انتہائی نقصان دہ ہے متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پوری قوم وفاقی و سندھ حکومت جاگ رہی ہے مگر پاکستان کے جن دو صوبوں میں نام نہاد تبدیلی والوں کی حکومت ہے اس کے وزرائے اعلی اپنے لیڈر کے خوشامدی جلسوں میں کرسیاں لگاتے پھررہے ہیں۔

 اس وقت تو ضرورت اس امر کی ہے کہ بے گھر ہونے والوں کو ان کے گھروں میں بسانے کے لیئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔