دہشت گردی واقعات‘ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین پر سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی

دہشت گردی واقعات‘ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین پر سمارٹ فونز کے استعمال پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر)محکمہ پولیس خیبر پختو نخوا نے دہشت گر دی کے واقعا ت کے پیش نظر پولیس ڈیپا رٹمنٹ کے ملا زمین پر دوران ڈیو ٹی سما رٹ فونز استعمال کر نے پر پا بند ی عا ئد کر دی اس سلسلے میں گزشتہ روز ایڈ یشنل انسپکٹر جنرل آ ف پولیس آ پریشن خیبر  پختو نخوا محمد علی بابا خیل کے دفتر سے جا ری ہو نے والے اعلا میہ کے مطابق محکمہ پولیس کے ملا زمین پر دوران ڈیو ٹی سما رٹ فونز استعمال کر نے پر پا بندی لگا دی گئی ہے۔ یہ پا بندی دہشت گر دی کے بڑ ھتے ہوئے واقعا ت اور ا ٓئے روز پولیس مو بائل گاڑیو ں، چوکی، پولیس سٹیشنز پر دستی بمو ں سے حملے، ٹار گٹ کلنگ کے واقعات کے پیش نظر لگا دی گئی ہے تاکہ پولیس اہلکار چو کس رہے اور اپنی جان گنوا نہ بیٹھے۔