ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے سجے گا، پاک بھارت میچ کب ہوگا ؟ جانیے
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے سجے گا، پاکستان اور بھارت سمیت ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افتتاحی روز 3 میچز ہوں گے، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ملائیشیا سے کھیلے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا۔
فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔