پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی ممکنہ دریافت پر پیٹرولیم ڈویژن کی وضاحت آگئی

پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی ممکنہ دریافت پر پیٹرولیم ڈویژن کی ...
پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی ممکنہ دریافت پر پیٹرولیم ڈویژن کی وضاحت آگئی
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکسان کے سمندر میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس کے لیے جیولوجیکل سروے کروایا گیا ہے۔

سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے جیولوجیکل سروے کیا گیا ہے تاہم گیس اورتیل کے بھاری ذخائر کا کہنا قبل از وقت ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے جیولوجیکل سروے کے دوران سمندر سے لیے گئے ڈیٹا کا مطالعہ کیا جا رہا ہے لیکن گیس اورتیل کے بھاری ذخائر کہنا قبل از وقت ہے،یہ گیس اور تیل کی موجودگی سے متعلق اندازہ یا تخمینہ ہو سکتا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈی جی پٹرولیم کنشینز آفس اگلے سال پہلی سہ ماہی میں بڈنگ کرائے گا، کامیاب بولی دہند گان کو آف شور بلاکس ایوارڈ ہونگے، ایکسپلو ریشن کا عمل شروع ہونے بعد تیل و گیس کی دریافت کامعلوم ہو سکے گا۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -