امریکا انسانی حقوق کا قاتل تو ہو سکتا ہے،علم بردارنہیں: مولانا فضل الرحمان

 امریکا انسانی حقوق کا قاتل تو ہو سکتا ہے،علم بردارنہیں: مولانا فضل الرحمان
 امریکا انسانی حقوق کا قاتل تو ہو سکتا ہے،علم بردارنہیں: مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کاظلم وبربریت جاری ہے، امریکا انسانی حقوق کا قاتل تو ہو سکتا ہے،علم بردارنہیں
لاہور میں مولانافضل الرحمان نے مینارِ پاکستان پر گولڈن جوبلی ختمِ نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پیغام دےرہاہے کہ پاکستان کے عوام ختم نبوت کا دفاع کرناجانتے ہیں، آج کا اجتماع پاکستان کی وحدت کی علامت ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بڑے لوگوں نے کہا کہ اسرائیل کوتسلیم کرلینا چاہئے، میں عالمی برادری کوپیغام دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کا وجود تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کاظلم وبربریت جاری ہے،حماس کے مجاہدین فلسطین کی آزادی کے لئے آگے بڑھیں، امریکا انسانی حقوق کا قاتل تو ہو سکتا ہے،علم بردارنہیں۔ ہمارے فلسطینی بھائیوں کا خون بہہ رہا ہے، ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اس کے علاوہ ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے، امن نہیں دے سکتے تو ٹیکس کس بات کا لیا جارہا ہے۔
 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے،اس میں اسلام کی قدروں کو بلند ہونا ہوگا، اسلامی نظریاتی کونسل میں تمام مکاتب فکرکی نمائندگی موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن اور 2024 کے الیکشن کے نتائج دونوں دھاندلی زدہ ہیں، اب اہمیت اس عوامی اسمبلی کی ہے یہاں سے قوانین پاس ہوں گے۔

مزید :

قومی -