پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری،چیمپئن شپ11 سے 13 ستمبر تک ہوگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ساو¿تھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے پاکستان جونیئر اتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردئیے گئے۔
قومی جونیئر اتیھلیٹکس ٹیم 9 ستمبر کی صبح لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوگی، 12 رکنی جونیئر اتیھلیٹکس ٹیم لاہور سے امرتسر بذریعہ بس سفر کرے گی۔
ٹیم میں 11 مرد اور ایک خاتون ایتھلیٹ شامل ہے، امرتسر سے قومی ایتھلیٹکس ٹیم بذریعہ فلائٹ چنائی جائے گی۔
سیف جونیئر اتیھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک چنائی میں ہوگی۔