مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے زیرِاہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی تقریب، شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہے اور پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں اور کارکنان نے اظہار خیال کرتے ہوئے افواج پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے اور دشمن کی ہر سازش اور ہر حملے کو ناکام بناتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور دہشتگردی کا بھرہور مقابلہ کرکے ملک کو دہشتگردی جیسے ناسور سے چھٹکارا دلایا ہے۔
مقررین نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف ملک کو بیرونی خطرات کے علاوہ اندرونی خطرات سے بھی پاک بنا رہے ہیں اوورسیز پاکستانی پاک فوج پر فخر کرتے ہیں اور انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر، صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ ، صدر یوتھ ونگ جی ایم اعوان سمیت مرزا منیر بیگ، مخدوم امین تاجر، محمود باجوہ، فضل رحیم صافی، ڈاکٹر کنول انیس، وقار نسیم وامق ، الیاس رحیم اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔