تحریک انصاف کو پروپیگنڈا کرنے کے لیے فیک تصاویر کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کو پروپیگنڈا کرنے کے لیے فیک تصاویر کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، ...
تحریک انصاف کو پروپیگنڈا کرنے کے لیے فیک تصاویر کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہےکہ تحریک انصاف کو پراپیگنڈا کرنے کیلئےفیک پوسٹوں کا سہارالینا پڑرہا ہے۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے بھی 14اگست کی کشمیر کی ایک ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی، انہوں نےپرانی ویڈیو شیئر کر کے کہا کہ لوگ جلسے کیلئے نکل رہے اور پھر بعد میں ویڈیو ڈیلیٹ بھی کر دی اور کہا غلطی ہوئی، ان کے جلسے میں ابھی چندگنتی کے لوگ پہنچے ہیں، پنجاب میں سکون اور سڑکوں پر کچھ نہیں ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کو ایس او پیزطے کر کے جلسے کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اب جلسے میں بندے لانا ان کی ذمہ داری ہے، جلسے کیلئےخیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی دفعہ علی امین گنڈاپور نے 5،5ہزارروپے دیئے تھے،اس بار پتہ نہیں جلسے میں لوگوں کو لانے کیلئے کیا ریٹ رکھا ہے، خیبر پختونخوا پہلے ہی مقروض صوبہ ہے،جلسے پر لگنے والے وسائل لوگوں کی تعلیم اورصحت پر لگنے چاہئے تھے۔

مزید :

سیاست -