محکمہ تعلقات عامہ کے عملے کیلیے اہم ہدایات جاری
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری اطلاعات پنجاب و ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے تمام افسران و ملازمین کو بروقت آفس پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔تمام افسران و ملازمین اپنی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنائیں۔ڈیوٹی ٹائم کے بعد آفس آنے والے افسر یا ملازم کی غیر حاضری تصور ہو گی۔ تمام افسران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔وزارت اطلاعات حکومت پنجاب کا چہرہ ہے۔اس ادارے میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری کی ہدایات کے مطابق تمام افسران محکمانہ فرائض کی ادائیگی کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔تمام شعبے کے ڈائریکٹرز اپنے متعلقہ شعبوں کی کارکردگی بہتر کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔