عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ، وزیر اطلاعات عطاتارڑ

عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ، وزیر اطلاعات عطاتارڑ
عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ، وزیر اطلاعات عطاتارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے کہنا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے، اسلام آباد سمیت پنجاب میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی،جن لاکھوں لوگوں نے آج انقلاب برپا کرنا تھا پتہ نہیں وہ کہاں چلے گئے ہیں؟

انہوں نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لئے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا، پی ٹی آئی نے جلسہ کی ناکامی کو چھپانے کے لئے جھوٹے اور جعلی ٹویٹس کئے، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلایا اور پروپیگنڈا کیا لیکن پھر بھی احتساب ہو کر رہے گا، پی ٹی آئی کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس ناکام جلسے پر اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کا جنون، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -