صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص پر مقدمہ درج
حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن ) صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پیپلزپارٹی حافظ آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور بار کے سابق صدر محمد ارشد ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ماسٹر ثاقب صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر راجہ چوک میں بیٹھا تھا جہاں پر ذوالفقار علی بٹ دکاندار نے آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ بولے، جب ثاقب نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم نے اسے پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا۔ اس پر عدالت میں پی پی پی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے رٹ پیٹیشن دائر کی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔