وزیرداخلہ کا پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کا نوٹس،آئی جی سے رپورٹ طلب

وزیرداخلہ کا پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کا نوٹس،آئی جی سے رپورٹ طلب
وزیرداخلہ کا پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ کا نوٹس،آئی جی سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چونگی نمبر 26 میں پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی سے رپورٹ طلب کرلی،ساتھ ہی انہوں نے زخمی  پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ میں زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

محسن نقوی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -