وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پورنے عمران خان کی رہائی کیلئے2ہفتوں کی ڈیڈ لائن دیدی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے2ہفتوں کی ڈیڈ لائن دیدی، سنگجانی میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ 2ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو خود رہاکریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے،این آر او دینے کا 25 کروڑ عوام کو کیا فائدہ ہوا؟ آئین کی پاسداری نہ کی گئی، قانون کو توڑا گیا، جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ این آر او دینے والے ہار چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے۔