سابق وفاقی سیکرٹری ساجد حسین چٹھہ انتقال کر گئے 

سابق وفاقی سیکرٹری ساجد حسین چٹھہ انتقال کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے کزن ساجد حسین چٹھہ انتقال کر گئے۔ مرحوم ساجد حسین چٹھہ سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین کے سمدھی،روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن عامر خان کے برادر نسبتی بھی تھے، مرحوم وفاقی سیکر ٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ ان کے صاحبزادے علی ساجد چٹھہ کے مطا بق ساجد حسین چٹھہ کی نماز جنازہ آج جمعہ کی نماز کے بعد اڑ ھائی بجے ان کے آبائی گھر احمد نگر چٹھہ، تحصیل وزیرآباد ضلع گوجرانوالہ میں ادا کی جائیگی۔ دریں اثناء چودھری شجاعت، چودھری پرویز الٰہی، چودھری وجاہت، مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور شافع حسین نے ان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا ہم تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 
ساجد حسین چٹھہ

مزید :

صفحہ آخر -