شوگر سکینڈل میں اہم پیش رفت، نیب راولپنڈی نے نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا

شوگر سکینڈل میں اہم پیش رفت، نیب راولپنڈی نے نوازشریف کے دست راست جاوید ...
شوگر سکینڈل میں اہم پیش رفت، نیب راولپنڈی نے نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو راولپنڈی (نیب )نے شوگر سیکنڈل کی تحقیقات کے حوالے سے سابق وزیرا عظم نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی میں شوگر سیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ جاوید کیانی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ہیں اور وہ جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔نیب حکام کے مطابق جاوید کیانی کے علاوہ وزارت صنعت و پیداوار کے سابق افسر خضر حیات کو 14اپریل،صنعت و پیداوار کے اکاو¿نٹنٹ مزمل پاشاکو 13 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔پسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کر لیا گیاہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ تمام شخصیات کو سوالنامہ ارسال کردیا گیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ 2017میں شوگر کی قیمتوں کا تعین کن بنیادوں پر کیا گیا،قیمتوں کے تعین کا اختیار کس نے دیا،بین الاقوامی ریٹ کا تعین کیسے ہوا،تمام شخصیات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر ان سوالوں کا جواب جمع کروائیں گی۔نیب کی جانب سے تمام شخصیات کو2017 سے 2019 تک چینی کی سبسڈی کے لئے بھیجے گئے پروپوزل کاریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -