یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق

یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق
یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 15 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔
چینی نیوز ایجنسی  زنہوا  کیمطابق سعودی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں بمباری کی جس کے نتیجے میں 15فوڈ ورکر جاں بحق ہوگئے ہیں،جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں،ذرائع کیمطابق یمن کی وزارت اطلاعات کے ہیڈ کوارٹر کے قریب قائم دو فوڈ فیکٹریاں بھی تباہ ہوگئی ہیں،مارے جانیوالے افراد کے رشتہ داروں نے اس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اسے ظلم قراردیا ہے۔
واضع رہے کہ صنعا ءکا کنٹرول علی عبداللہ صالح کی حکومت ختم کرکے حوثی قبیلے نے حاصل کیا تھا ،صدر صالح کو سعودی حمایت حاصل تھی جبکہ حوثی قبائل کو ایران سپورٹ کرتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -