کینیڈاکی سعودی عرب سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے اتحادیوں سے مدد کی اپیل

کینیڈاکی سعودی عرب سے کشیدگی ختم کرانے کے لیے اتحادیوں سے مدد کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورنٹو(آئی این پی)کینیڈا نے سعودی عرب سے کشیدگی میں کمی لانے کے لئے اتحادیوں سے روابط تیز کر دئیے، اتحادی ممالک ریاض کے ساتھ سفارتی تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ پیدا ہونے والی سفارتی کشیدگی کے بعد کینیڈا کی حکومت نیاس کشیدگی میں کمی لانے کے لیے دوسرے ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور اس کشیدگی کو ختم کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کینیڈا نے سعودیہ سے سفارتی کشیدگی ختم کرانے کے لیے دوسرے دوست ممالک سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ اوٹاوا کی جانب سے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ان دونوں ملکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریاض کے ساتھ پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے صدر جسٹن ٹروڈو سعودی عرب سے جاری سفارتی کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحدہ عرب امارات کیساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع نے صدر ٹروڈو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے امارات سمیت اور دوسرے اتحادی ممالک اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں

مزید :

عالمی منظر -