چودھری پرویز الٰہی کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، اسد ریاض
لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کے راہنما اسد ریاض بلوچ نے کہا ہے کہ نئے متوقع وزیراعظم او ر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کے دور میں پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تعریف خوش آئند ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چودھری پرویز الٰہی کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی پنجاب میں مثال نہیں ملتی۔ اتنے ترقیاتی کام ہونے کے باوجود ان میں کرپشن اور کک بیکس کا کہیں نام و نشان نہیں تھا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں میں کرپشن ہر جگہ نظر آ رہی ہے۔ نیب جس منصوبے کو کھولتی ہے ہر طرف کرپشن ہی کرپشن نظر آتی ہے۔
اسد ریاض