راولپنڈی،پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں30ملزمان گرفتار

راولپنڈی،پولیس کی سماج دشمن عناصرکیخلاف کاروائیاں30ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 30ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 6460گرام چرس،32لیٹر کھیلی شراب،13عدد پستول 30بور معہ49روند برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور آتش بازوں کیخلا ف کاروائی کرتے ہوے 30ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جن میں تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ثقلین سے 1350گرام چرس،امان سے 1300گرام چرس،لیاقت سے 1400گرام چرس،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ساجد سے 1100گرام چرس،تھانہ مورگاہ پولیس نے یا رحسین سے 200گرام چرس،رضوان سے 200گرام چرس،تھانہ گوجرخان پولیس نے خرم سے 200گرام چرس،وجاہت سے 400گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے آصف سے 180گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے اشفاق سے 180گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے عمر سے 05لیٹر کھلی شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے آکاش سے 07لیٹر کھلی شراب،تھانہ بنی پولیس نے آصف سے 20لیٹر کھلی شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے ارشد سے 01عدد پستو ل30بور معہ 05روند،عثمان سے 01عدد پستو ل30بور معہ 04روند،ذیشان سے 01عدد پستو ل30بور معہ 05روند،رضوان سے سے 01عدد پستو ل30بور معہ 06روند،تھانہ ریس کورس پولیس نے تنویر سے سے 01عدد پستو ل30بور،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے حسن سے 01عدد پستو ل30بور معہ 04روند،جنید سے 01عدد پستو ل30بور معہ 05روند،عمر سے 01عدد پستو ل30بور معہ 04روند،آصف سے 01عدد پستو ل30بور معہ 04روند،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فیصل سے 01عدد پستو ل30بور معہ 01روند،ذیشان سے 01عدد پستو ل30بور معہ 04روندجبکہ تھانہ رتہ امرال پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر فوری کاروائی کر کے رضوان سے 120چائنہ پٹاخے برآمد کر لیے جبکہ تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے قاسم عباس کو غیر قانونی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے آلات گیس ری فیلنگ برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔