مظفرآباد،مون سون بارشیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)مون سون عروج پر ،بارشوں کیوجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔بلدیہ حکام نے شہریوں کو وارننگ جاری کردی۔بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ،بلدیہ عظمیٰ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہاکہ عوام کو سہولیات فرائم کر نے کے لئے بلدیہ میں شکایت سیل قائم کر دہا ہیںْ شہری اپنی شکایت درج کراوہیں ۔ندی نالوں کے قریب آباد ی اور مون سون کی بارشوں سے متاثرہو سکتی ہیں ۔ہماری ذمہ داری ہے کے شہریوں کی مشکلایات حل کریں ۔اس سلسلہ میں بلدیہ ملازمین شہرمیں نالوں کی صفائی میں مصروف عمل ہے ان کی چھیٹاں بھی منسوح کر دی ہیں ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر شہریوں کے مشکلات حل کے لئے بلدیہ ملازمین شہر میں دن رات کام کر رہے ہیں ۔ایم سی ڈی پی ناقص حکمت علمی کی وجہ سے آج مشکلات کا سامنا شہر ی اور شہری ادارہ کر رہے ہیں