نوشہرہ :ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،36اشتہاری ،30جرائم پیشہ گرفتار

نوشہرہ :ہنگو میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،36اشتہاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو پولیس نے گزشتہ ماہ جولائی کے دوران جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ ااینڈ سٹرائیک آپریشنز میں 36مجرم اشتہاریوں سمیت 30جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔گرفتارافرادسے بھاری مقدارمیں خودکارہتھیاراورمنشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو پیرشہاب علی شاہ کے دفترسے جاری پریس ریلیزکے مطابق گزشتہ ماہ جولائی کے دوران تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی ہنگو عمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی نگرانی میں ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف150مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک اپریشنز کا انعقادکیا۔آپریشنز کے دوران قتل،اقدام قتل،چوری،ڈکیتی اوردیگرسنگین ورداتوں میں مطلوب36مجرم اشتہاریوں سمیت30جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے بھار ی مقدارمیں خودکاراسلحہ ومنشیات برامد کرلی جس میں10کلاشنکوف،69پستول،4.675گرام چرس،1ہینڈگرنیڈ،9بندوق،9رائفلز،1828 مختلف بورکے کارتوس،77چارجرزاور1لیٹرشراب، شامل ہے۔ڈی پی او ہنگوکے مطابق تمام سرکل افسران اپنے تھانوں کے حدودمیں جرائم پیشہ افرادپرکڑی نظررکھتے ہوئے ان کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑے۔قیام امن برقراررکھنے کیلئے ہنگوپولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن جاری رہے گا۔پولیس افسران اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کرسرانجام دیں۔