نوازشریف سے ملاقات کیلئے ہفتے میں 2 یا 3 دن بڑھائے جائیں،مریم اورنگزیب کی اپیل

نوازشریف سے ملاقات کیلئے ہفتے میں 2 یا 3 دن بڑھائے جائیں،مریم اورنگزیب کی اپیل
نوازشریف سے ملاقات کیلئے ہفتے میں 2 یا 3 دن بڑھائے جائیں،مریم اورنگزیب کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے ہفتے میں 2 یا 3 دن بڑھائے جائیں۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نگران حکومت سے ملاقات کے دن بڑھانے کی اپیل کرتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کی چوری بندہونی چاہئے،عوام کا مینڈیٹ70 سالوں سے چوری ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ سب حلقے کھول دوں گا،ساری دنیا دیکھ رہی ہے سعد رفیق کے حلقے میں کیا ہو رہا ہے ۔
سابق وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا عزم ہر روز بڑھا ہوا نظر آتاہے،ووٹ کو عزت دو صرف نعرہ نہیں ایک نظریہ ہے ، ہم نے پہلے دن صرف ٹکٹ ہولڈرز اور امیدواروں کو احتجاج کےلئے بلایا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں فارم 45 کی شکایات کررہی ہیں،فارم 45 نہیں دیاگیا،سادہ کاغذپر نتائج جاری کردیئے گئے،الیکشن کمیشن فارم 45کے معاملے کی انکوائری کرائے۔ان کا کہناتھا کہ قوم کی دعاو¿ں سے کلثوم نوازکی صحت بہترہوئی ہے۔