گٹر میں گر ےبچے کو نکالنے کی کوشش میں 6افراد مو ت کے منہ میں چلے گئے
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہار کے ضلع چمپارن کے علاقہ میں گٹر میں گرے بچہ کو نکالنے کی کوشش میں 6افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج بیت کے گٹر میں دم گھٹ جانے سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔سکرہن کے ڈپٹی سپرنٹنڈٹ آف پولیس آلوک کمار سنگھ نے بتایا کہ جیت پور گاوں میں رہنے والے دنیش مہتو کے گھر میں بیت الخلا کے لئے زیرتعمیر گٹرمیں ان کا 16سالہ بیٹا دھونی گر گیا۔ بچے کو بچانے کے لئے پانچ لوگ اندر گئے اور دم گھٹ جانے سے بے ہوش ہوگئے۔جن کو مقامی لوگوں کی مدد سے نکال کر چھوڑا دانو میں واقع پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران تمام کی موت ہوگئی۔مرنے والوں میں دنیش مہتو، اس کی بچی دیوی، بیٹا موہن مہتو، دھونی مہتو، سچن مہتو اور چوکٹ مکھیہ کا بیٹا سروج مکھیا شامل ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔