عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی

  عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی، عدالت نے شہباز شریف کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پر بھی جواب طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل ساجد منور قریشی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کے خلاف ہرجانہ کی بے بنیاد درخواست دائرکی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں پہلے ان کی تفصیلات منگوائی جائیں، شہباز شریف کے وکیل محمد سعدنے کہا کہ سینئروکیل موجود نہیں جواب داخل کرنے کی مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔
ہرجانہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -