اگر 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنان مارے گئے تو ان کی شناخت کیوں چھپائی جارہی ہے؟ سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر 9 مئی کو تحریک انصاف کے 16 کارکنوں کے مارے جانے سے متعلق عمران خان کا دعویٰ درست ہے تو جاں بحق کارکنوں کی شناخت کیوں ظاہر نہیں کی جارہی؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ’’اگر عمران خان کا یہ دعویٰ درست ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے 16 کارکن مارے گئے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ کسی اور جماعت کا کوئی کارکن کیوں نہیں مارا گیا؟ پی ٹی آئی کے یہ کارکن کہاں تھے اور کیا کر رہے تھے کہ جاں بحق ہوگئے؟ اور ان کے نام پتے اور شناخت پر کیوں پردہ ڈال رکھا ہے؟‘‘