پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کا بیان سامنے آ گیا

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کا بیان سامنے آ گیا
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کا بیان سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہوں۔ پاکستانی قوم نے میرے لیے اتنی دُعائیں کیں۔

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گھٹنےکی سرجری کے بعد بہت محنت کی اور کوشش تھی کہ انجری نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا سے میرا مقابلہ ہو تو کرکٹ کی طرح کا ماحول ہوتا ہے۔ پاکستان بھارت مدمقابل ہوں توعوام سب کام چھوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔

ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی نوجوان نسل محنت کر کے اپنے اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ میں پہلے کرکٹر تھا، فٹبال، کبڈی بھی کھیلی اور پھر ایتھلیٹکس کی طرف آگیا۔انہوں نے کہا کہ گاؤں سے سفر شروع کیا اور پھر انٹرنیشنل سطح پر آگیا۔ لوگ اب بھی کہتے ہیں کہ میرا رن اپ فاسٹ باؤلر کی طرح ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -