وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر داخلہ نے سعودی جانیوالے پیشہ وارانہ بھکاریوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرداخلہ نے کہاکہ ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا،یہ مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کررہا ہے،سعودی عرب ہمارے لئے بے پناہ عقیدت و احترام کا محور ہے،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان کیساتھ بھائیوں جیسے تعلقات ہیں۔