عدالت نے مارگلہ نیشنل پارک قومی اثاثہ کے تحفظ کا حکم دیا،حکومتی اقدامات سے عدالتی فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں مارگلہ نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کیس چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت نے مارگلہ نیشنل پارک قومی اثاثہ کے تحفظ کا حکم دیا ہے،عدالتی حکم پر چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، عدالتی حکم کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کووزارت داخلہ کے ماتحت کردیاگیا،وزارت داخلہ کا کام تو امن و عامہ کے معاملہ کو دیکھنا ہے،عدالت کے قومی اثاثے کے تحفظ کے حکم کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے،حکومتی اقدامات سے عدالتی فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مارگلہ نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت نے مارگلہ نیشنل پارک قومی اثاثہ کے تحفظ کا حکم دیا ہے،عدالتی حکم پر چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، عدالتی حکم کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کووزارت داخلہ کے ماتحت کردیاگیا،وزارت داخلہ کا کام تو امن و عامہ کے معاملہ کو دیکھنا ہے،عدالت کے قومی اثاثے کے تحفظ کے حکم کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے،حکومتی اقدامات سے عدالتی فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ نجی ہوٹل کے مالک کابینہ سیکرٹری کے کیا لگتے ہیں؟کیا کابینہ سیکرٹری نجی ہوٹل مالک کے بھائی نہیں؟کابینہ سیکرٹری نے وائلڈلائف بورڈ چیئرمین کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم سے منظور کرائی،عدالت نے اٹارنی جنرل، سیکرٹری کابینہ اور ہوٹل مالک کو طلب کرکے سماعت میں وقفہ کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کی ہدایت کردی۔