پی ٹی آئی کی جلسے کیلئے اجازت کی درخواست ،لاہور ہائیکورٹ کی لا ء افسر کو مزید ہدایات لینے کی مہلت 

پی ٹی آئی کی جلسے کیلئے اجازت کی درخواست ،لاہور ہائیکورٹ کی لا ء افسر کو ...
پی ٹی آئی کی جلسے کیلئے اجازت کی درخواست ،لاہور ہائیکورٹ کی لا ء افسر کو مزید ہدایات لینے کی مہلت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 14اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست پر لا ءافسر کو مزید ہدایات لینے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو 14اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی جازت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کے نائب صدر کی درخواست پر سماعت کی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ 24سے 26اگست تک چہلم کی تقریبات ہیں،ان تاریخوں کے بعد جلسے کیلئے درخواست دیدیں اجازت مل جائے گی،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ یہ انڈر ٹیکنگ دیں عدالت اس پر فیصلے دے دے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب صاحب آپ اس پر گارنٹی دیتے ہیں؟سرکاری وکیل نے کہاکہ مجھے کیس کے حقائق کا پتہ نہیں حکومتی ہدایات کے مطابق بات کی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 27اگست کو دی جانیوالی درخواست پر جلسے کی اجازت دیدی جائے گی؟جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ آپ متعلقہ حکام سے بات کرکے بتائیں،لاہور ہائیکورٹ نے لا ء افسر کو مزید ہدایات لینے کی مہلت دیتے ہوئے درخواست پر سماعت 11بجے تک ملتوی کردی۔