وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کیلئے انعام کا اعلان کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کیلئے 10کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈمیڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا،ارشد ندیم کو انعام دے کر قوم کی طرف سے شکریہ ادا کررہے ہیں،مریم نواز کا کہناتھا کہ میاں چنوں میں ارشد ندیم سپورٹس سٹی بنائیں گے۔
ان کاکہناتھاکہ ارشدندیم نے 40سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا ،اولمپکس میں ریکارڈ ارشد ندیم کی محنت اور قومی جذبے کا ثبوت ہے،پاکستانی پرچم بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ سربلند رکھے۔