’ بلاول میری مٹھی میں ہے ‘ شیخ رشید کا دعویٰ

’ بلاول میری مٹھی میں ہے ‘ شیخ رشید کا دعویٰ
’ بلاول میری مٹھی میں ہے ‘ شیخ رشید کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اگر بلاول کے پاس ہے تو میرے پاس ہے کیونکہ بلاول میری مٹھی میں ہے ، شہباز شریف پہلے دن سے ہی اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہیں۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے جانے سے حکومت سکھی ہوگئی ہے، باہر بھیجنے والے اب پچھتا رہے ہیں ، فضل الرحمان جیسے منہ لیکر آئے ، ویسے چلے گئے ۔انہوں نے کہاکہ میں یہ بات چھ ماہ سے کہہ رہا ہوں، آصف زرداری کو جانے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شہبا زشریف ن لیگ کی قیادت کر نے جارہے ہیں، وہ پہلے دن سے ہی سٹیبلشمنٹ کے قریب ہیں اور میرے ساتھ بھی وہ ایک دو بار ملے ہیں اوراچھی طرح ملے ہیں کیونکہ سٹیبلشمنٹ کے سامنے سب اچھی طرح ملتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اگر بلاول کے پاس ہے تو میرے پاس ہے کیونکہ وہ میری مٹھی میں ہے ، میں نے اس کو ٹرین دی اور اس نے گندی کرکے واپس کردی ، سلیم مانڈی والا نے مجھے کہا کہ مجھے صاف کرکے بل بھیج دولیکن میں نے کہا کہ رہنے دو یار بلاول نے گند ڈالا ہے ، کوئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ہے اور یہ بہت بڑا ایشو ہے ،اس کو ختم ہوناچاہئے ۔

مزید :

قومی -