پولیس آپریشن، نان کسٹم پیڈ چھالیہ، سگریٹ ، قیمتی سامان ضبط
کوٹ ادو، محمود کوٹ ،قصبہ گجرات ، کرمداد قریشی(نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)تھانہ قصبہ گجرات پولیس کا آپریشن , 2 ڈالے گاڑیاں ، لاکھوں روپے کا نان کسٹم پیڈ چھالیہ ، سگریٹ و دیگر سامان پکڑلیا گیا ، ڈالے گاڑیاں سمیت سامان کسٹم افسران کے حوالے کردیا تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل سناواں طاہر اعجاز کی نگرانی میں SHO تھانہ قصبہ گجرات نے جرائم پڑتال اور کاروائیوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر کاروائیاں تیز کردیں ، گذشتہ روز SHO ساجد فیاض نے سب انسپکٹر محمد نواز اور اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ 2 (بقیہ نمبر3صفحہ6پر )
عدد ڈالے گاڑیاں نمبری 153/TAK اور 079/PAH جس میں بھاری مقدار میں چھالیہ اور سگریٹ سمیت دیگر لاکھوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان لوڈ تھا کو پکڑ لیا ، SHO ساجد فیاض نے کسٹم افسران کو کاروائی سے آگاہ کر دیا ، کسٹم افسران انسپکٹر محمد سلیم ، انسپکٹر محمد فاروق ٹیم سمیت پہنچ گئے ، SHO ساجد فیاض نان کسٹم پیڈ سامان اور دونوں ڈالے گاڑیاں کسٹم افسران کے حوالے کردیا ، SHO ساجد فیاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمگلرز مافیا کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے ،