ارشد شریف قتل کیس: پاکستان اور کینیا کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار

ارشد شریف قتل کیس: پاکستان اور کینیا کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار
ارشد شریف قتل کیس: پاکستان اور کینیا کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے کا معاہدہ تیار ہوگیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ارشد شریف قتل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ نے کی۔کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور کینیا کی حکومت کے مابین ایم ایل اے کا معاہدہ تیار کر لیا گیا ہے، معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ داخل نہیں کر سکا جس پر عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کردی۔