پشاور ہائیکورٹ ؛ عمر ایوب کی 9جنوری تک راہداری ضمانت منظور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے عمر ایوب کی 9 جنوری تک راہداری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو جائے۔