ناکام عاشق نے محبت ٹھکرانے والی لڑکی کو آگ لگا دی، خود بھی 70 فیصد جھلس گیا

ناکام عاشق نے محبت ٹھکرانے والی لڑکی کو آگ لگا دی، خود بھی 70 فیصد جھلس گیا
ناکام عاشق نے محبت ٹھکرانے والی لڑکی کو آگ لگا دی، خود بھی 70 فیصد جھلس گیا
سورس: Indian Police

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھراپردیش میں ایک نوجوان نے محبت کی پیشکش ٹھکرانے والی لڑکی کو آگ لگا کر قتل کر دیا. واقعے میں ملزم خود بھی 70 فیصد تک جھلس گیا.
این ڈی ٹی وی کے مطابق 21 سالہ رانگھویندر گزشتہ تین سال سے ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا لیکن لڑکی اسے منہ لگانے کو تیار نہیں تھی. راگھویندر نے لڑکی کا پیچھا جاری رکھا جس سے تنگ آکر لڑکی کے گھر والوں نے اسے ننھیال بھیج دیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ راگھویندر لڑکی کا پیچھا کرتے کرتے یہاں بھی پہنچ گیا. اتوار اور پیر کی درمیانی شب ملزم لڑکی کے ننھیال پہنچا اور اسی کے کمرے کا دروازہ بجایا. لڑکی نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو ملزم اندر داخل ہوگیا اور لڑکی کو دبوچ لیا. یہاں اس نے لڑکی پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی. متاثرہ کو چیخ و پکار سے روکنے کیلئے ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ لیا. اس دوران وہ خود بھی جھلس گیا.
صبح چار بجے ملزم باہر نکلا تو واقعے کا پتا چلا.
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر  علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا.

مزید :

ڈیلی بائیٹس -