ٹی وی چینلز کی ریٹنگز پہلی مرتبہ منظر عام پر ..

ٹی وی چینلز کی ریٹنگز پہلی مرتبہ منظر عام پر ..
ٹی وی چینلز کی ریٹنگز پہلی مرتبہ منظر عام پر ..

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عثمان تنویر

آپ مختلف ٹی وی چینلز پر مختلف اوقات میں اپناپسندیدہ ٹاک شو یا پروگرام دیکھتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی ہےکہ کون سا چینل یا پروگرام سب سے زیادہ دیکھا جاتاہے یعنی کون سے پروگرام کی ریٹنگ سب سے زیادہ ہے اور دیگر چینلزکے پروگرامزکس سے نمبرز پر ہوتے ہیں ۔
پاکستان کی واحد میڈیا ریٹنگ ایجنسی(Kantar Media (Media Logicیہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ مقررہ وقت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا پروگرام کونسا اور کس چینل کا ہے۔کنٹار میڈیا مخصوص مشینیں ملک بھر میں مختلف گھروں کے ٹیلی ویژن میں لگاتاہے جس کے ذریعے معلومات اکھٹی کی جاتی ہیں اور  اسے انتہائی خفیہ رکھا جاتاہے،اس کے بارے میں صرف کمپنی کو معلوم ہوتا ہے۔

یہ ریٹنگ ٹی وی چینلز کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہیں کیونکہ اس کے ذریعے ٹی وی چینلز کو اشتہارات ملتے ہیں جوکہ کسی بھی ٹی وی چینل کا ذریعہ آمدن ہو تاہے ۔
تاہم یہ ریٹنگ صارفین کیلئے ایک معمہ ہے اور اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرام کونسے ہیں لیکن اب روزنامہ پاکستان آپ کو آپ کے پسندیدہ پراگرام کی ریٹنگ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا ۔نیچے دیئے گئے گراف میں بآسانی سمجھا جاسکتاہے کہ ہفتے کے آخری دنوں اور باقی دنوں میں مجوزہ وقت پر کس ٹی وی چینل کا کونسا پروگرام سب سے زیادہ دیکھا گیا اور کس کی ریٹنگ کم رہی ۔یہ ریٹنگ 25تا31جنوری 2016تک ہونے والے پروگرامز کی ہیں ۔
وہ پروگرام جو پیرتا جمعرات تک نشرکیے جاتے ہیں
 وقت 7pmتا 8pm

image001
پیر تا جمعرات شام 7 سے 8 کے درمیان میں لگنے والے پروگرامز میں سب سے زیادہ دیکھنے جانے والا پروگرام دنیا نیوز کا ’نقطہ نظر ‘رہا۔


 وقت8pmتا 9pm

image003
پیر تا جمعرات اس مجوزہ وقت میں دنیا نیوز اور جیونیوز نے ایک جیسی ریٹنگ حاصل کی یعنی دنیا نیوز کا ’آن دی فرنٹ ود کامران شاہد‘اور جیوز نیوز کا پروگرام ’کیپٹل ٹالک‘سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پروگرام رہے ۔


 وقت9pmتا 10pm

image005
پیر تا جمعرات اس وقت میں سب سے زیادہ ریٹنگ جیونیوز کی رہی کیونکہ صارفین نے دیگر چینلز کی نسبت جیونیوز پر خبریں سننے کو ترجیح دی۔


 وقت10pmتا11pm

image007
پیر تا جمعرات اس مجوزہ وقت میں لگنے والے مختلف چینلز کے پروگرام میں سب سے زیادہ جیونیوز کا پراگرام ’آج شاہ زیب خانزدہ کے ساتھ‘دیکھا گیا ۔


 وقت11pmتا12am

image009
پیر تا جمعرات اس وقت میں صارفین نے دیگر چینلز کو چھوڑتے ہوئے سماءنیوز پر کرائم سٹوریز کا پروگرام ’کورٹ نمبر 5‘دیکھنے کو جیح دی اور سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والا چینل رہا ۔


وہ پروگرام جوکہ ہفتے کے آخری دنوں جمعہ تا اتوار کو نشر کیے جاتے ہیں
 وقت 7pmتا 8pm

image011
ہفتے کے آخری دنوں میں ا س وقت صارفین نے اے آر وائے نیوز کے پروگرام ’سر عام ‘ دیکھنے کو ترجیح دی اور سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کرنے والا پروگرام رہا ۔


 وقت8pmتا 9pm

image013
اس وقت میں دنیا نیوز نے بازی ماری اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والا پروگرام ’ٹونائٹ ود معید پیر زادہ ‘رہا ۔


 وقت9pmتا 10pm

image015
ہفتے کے آخری دنوں میں صارفین نے اس مجوزہ وقت میں دیگر ٹی وی چینلز کی بدولت جیونیوز پر خبریں سننے کو تر جیح دی ۔


 وقت10pmتا11pm

image017
ہفتے کے آخری دنوں میں جیونیوز نے سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کی ،اس وقت میں لگنے والے پروگرام ’جرگہ‘اور ’جگنو‘عوام میں مقبول رہے۔


وقت11pmتا12am

image019
ہفتے کے آخری دنووں میں مجوزہ وقت پر صارفین نے سماءنیوز پر کرائم شو دیکھنے کو ترجیح دی جس کے باعث سب سے زیادہ ریٹنگ سماءکی رہی ۔

مزید :

بلاگ -اہم خبریں -