راولپنڈی ٹیسٹ، نسیم شاہ نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا، دنیا کے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے

راولپنڈی ٹیسٹ، نسیم شاہ نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا، دنیا کے کم عمر ترین باﺅلر بن ...
راولپنڈی ٹیسٹ، نسیم شاہ نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا، دنیا کے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز نسیم شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچادیا، نوجوان فاسٹ باﺅلر نے دوسری اننگ میں وکٹیں اڑانے کی ہیٹ ٹرک کی۔ نسیم شاہ پے در پے بنگلہ دیش کے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے کے بعد دنیا کے ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین باﺅلر بن گئے ہیں۔
نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے باﺅلر ہیں، انہوں نے نجم الحسین، تیج الاسلام اور محمود اللہ کو آﺅٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ان سے قبل پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم ، محمد سمیع اور عبدالرزاق ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔

مزید :

Breaking News -کھیل -