احساس پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والے اکثر چوزے مرغے نکلے

احساس پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والے اکثر چوزے مرغے نکلے
احساس پروگرام کے تحت تقسیم ہونے والے اکثر چوزے مرغے نکلے
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت تقسیم کیے جانے والے اکثر چوزے مرغے نکلے جس کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

احساس پروگرام کے تحت دو ماہ قبل چھ ہزار خاندانوں میں 36 ہزار چوزے تقسیم کیے گئے تھے تاکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو سردیوں میں انڈوں کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل ہوسکے۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چوزوں کی تقسیم کے فارمولے میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا شامل تھا، لیکن چوزوں میں تقریباً 50 فیصد مرغے نکلے ہیں۔ شہریوں نےان مرغوں کو فروخت کرنا شروع کر دیاہے جب کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے مرغیاں وصول کرنے والوں سے تحریری طور  پر حلف لیا تھا کہ ان مرغیوں اورمرغےکو فروخت نہیں کیاجائےگا اور نہ ہی اسے ذبح کیا جائےگا۔شہریوں کے مطابق انہیں مرغے دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اسے فروخت یا ذبح کر رہےہیں ۔