بابا گورو نانک جنم دن کی تقریبات کا آج آغاز، گوردوارہ جگمگا اٹھا
ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو کے 555 ویں جنم دن کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ننکانہ صاحب میں آج سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے پورے گوردوارے کو برقی قمقموں سے روشن کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں.
ننکانہ صاحب کے تمام گوردوارہ جات سمیت شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات آج سے شروع ہونگی اور 16 نومبر تک جاری رہیں گی.
جنم دن کی مرکزی تقریب 15نومبر کو گوردواہ جنم استھان میں ہوگی۔3 ہزار کے قریب بھارتی سکھ یاتری آج جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے ۔