تمہا ری ایک پل کی بھی جدا ئی تنگ کرتی ہے۔۔۔
و فا کے ساتھ جانم بے وفائی تنگ کر تی ہے
مجھے تھو ڑی سی تیری کج ادائی تنگ کر تی ہے
جدا ہو نے سے پہلے تم ذرا یہ سوچ لو مجھ کو
تمہا ری ایک پل کی بھی جدا ئی تنگ کرتی ہے
اداسی میں بدل جا تے ہیں منظر دل لگی کے سب
تمہا ری یاد مجھ کو انتہائی تنگ کرتی ہے
کبھی یہ شہر سونااور سونی شہر کی گلیاں
کبھی مجھ کو مری سونی کلائی تنگ کرتی ہے
وہ اپنے حال میں ہی تو بہت خو شحال رہتے ہیں
اسیرانِ محبت کو رہا ئی تنگ کر تی ہے
میں فر حتؔ ہو ں مجھے رنج و الم کر تے نہیں ہیں تنگ
مجھے چین و سکوں کی پار سائی تنگ کرتی ہے
کلام :ڈاکٹر فرزانہ فرحت (لندن)