این اے 25، اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو شکست

این اے 25، اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو شکست
این اے 25، اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 25 سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے25 چارسدہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فضل محمد خان 100713 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ایمل ولی خان 67876 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جے یو آئی کے مولانا محمد علی گوہر 32871ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔