عوامی تحریک کو استعفے ملیں گے نہ حکومت جائیگی : طلال چودھری

عوامی تحریک کو استعفے ملیں گے نہ حکومت جائیگی : طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے مسلم لیگ(ن)کے خلاف ملک گیرتحریک چلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کی یہ تحریک، تحریک شرمندگی ثابت ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے طاہرالقادری کو درمیان میں رکھ کر اتحاد بنایا ہے لیکن انہیں نہ استعفیٰ ملے گا نہ ہی حکومت جائے گی۔طلال چودھری نے کہا کہ حکومت مخالف اتحاد پر پیسہ زرداری صاحب لگا رہے ہیں، وہ بلوچستان اسمبلی میں بھی لوٹے بنا رہے ہیں جس کا مقصد پہلے سینیٹ کے الیکشن اور پھر آئندہ عام انتخابات پر وار کرنا ہے۔
طلال چودھری

مزید :

صفحہ آخر -