معاشرے میں استحکام پیدا کرنے کیلئے حکومت سہولیات فراہم کرے: جسٹس قاسم خان 

معاشرے میں استحکام پیدا کرنے کیلئے حکومت سہولیات فراہم کرے: جسٹس قاسم خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، خانیوال (خبر نگار خصوصی، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)  لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ ملتان سے قانون سیکھنا شروع کیا تھاہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کی فلاح کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے بہت جلدی سیوریج منصوبے  کے لیے فنڈز فراہم کئے ہیں ہائی کورٹ ملتان بنچ کو ہائی وے کی زمین دینے کا فیصلہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کر چکی ہے بار، بنچ اور ایگزیکٹیو اپنی اپنی سطح پر سوسائٹی کی خدمت کر رہی(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)


 ہے ججز دفاتر میں بہتر سہولیات نہ ہونے کے باوجود لوگوں کو انصاف فراہم کر رہے ہیں حالانکہ کسی بھی شعبے میں بہترین کارکردگی کے لیے بہتر ماحول ضروری ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری میں سیورج لائن کے افتتاح کے بعد وکلاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کچہری میں ترقیاتی کاموں پر بجٹ ریلیز ہونے سے پہلے ٹینڈر کرائے گئے انتظامیہ نے ہمیشہ شہریوں کو سہولت پہنچائی ہے، معاشرے میں استحکام پیدا کرنے کے لئے حکومت کی ذمہ داری ہے وہ سہولیات فراہم کریں۔ 20 ویں گریڈ کے ہر افسر کے پاس سہولتیں زیادہ ہی ہوتی ہیں۔ڈسٹرکٹ کورٹس میں عدلیہ کے لئے اچھے واش روم بھی نہیں ہیں وکلاء نے یہ جائیدادیں اٹھا کر گھر نہیں لے جانی یہ جگہ عوام کی ضرورت ہے قربانیاں دینے سے ہی انصاف کی بہتر فراہمی ہوگی کچہری منصوبوں کے حوالے سے ملتان سے تعلق رکھنے والے تمام ججز صاحبان کی کاوشیں شامل ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائن بہت بوسیدہ ہو چکی تھیں ضلع کچہری میں فنڈز فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ذاتی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ضلع کچہری میں صفائی کے نظام میں بھی بہت بہتری آئی ہے۔ آج ہمارے لئے اعزاز ہے کہ اس بار کے ممبر فاضل جسٹس آج ہمارے درمیان موجود ہیں ضلع کچہری میں منصوبوں کے افتتاح پر فاضل جسٹس کے مشکور ہیں۔صدر ڈسٹرکٹ بار ناظم خان نے کہا کہ ہم نے بار اور بنچ کے درمیان احترام کا رشتہ بحال کرایا ہے آج بار، بینچ اور انتظامیہ تینوں ایک بیج پر کھڑے ہیں منصوبوں کا افتتاح فاضل جسٹس کی مرحون منت ہے سینئر جسٹس کے کچہری توسیع کے حوالے سے اقدامات پر شکریہ ادا کرتا ہوں بہت جلد ان کے توسط سے ضلع کچہری کی توسیع ہوجائے گی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظہ حفظہ رحمن نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول شہزاد بلوچ نے پیش کیا۔ افتتاحی تقریب سے قبل جسٹس محمد قاسم خان کو ضلع کچہری آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انکا استقبال کیا گیا جبکہ فاضل جسٹس نے سیشن کورٹ کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔تقریب میں سپیشل جج سینٹرل شاہد اسلام غلیزئی، سیشن جج انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 1 محمد عاشق،جج انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 مسعود ارشد،ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ ملتان بینچ شیخ اکرام،ایڈیشنل سیشن ججز محمد نواز بھٹی، بلال بیگ، محمد کاشف قیوم، سجاد احمد خان، محمد عاصم، پرویز نواز، سینئر سول ججز انتخاب عالم، نوید اختر،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ہائیکورٹ بار کے صدر ملک حیدر عثمان، نائب ساجد ایزدی، جنرل سیکرٹری میاں ارشد وقاص، لائبریری سیکرٹری کشمیرا نیاز، فنانس سیکرٹری حق نواز کہنوں،نائب صدر ڈسٹرکٹ بار بابر سوئیکارنو،لائبریری سیکرٹری سکینہ منیر،جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری،سینئر قانون دان حبیب اللہ شاکر، ممبر پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ، مالک خان لنگاہ، اقبال مہدی زیدی، یوسف اکبر نقوی، بشرا نقوی، فیروزہ فیض، عمران رشید سلہری سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک اور ایس ایس پی آپریشن کاشف اسلم نے سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا۔جبکہسینئر جج لاہور ہائی کورٹ لاہور مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ بینچ اور بار کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن سے مقدمات کو جلد نمٹانے میں مدد ملتی ہے۔ بطور جج اور وکیل ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی اپنی حیثیت میں رہ کر عام لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں جج اور وکلاء کے لیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں ججز دوران سماعت وکلا کے دلائل نہایت  توجہ سے سنیں اور وکلاء کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دوران سماعت دلائل کو نہ دہرائیں بلکہ کمپوز دلائل بھی پیش کریں انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے زیراہتمام سالانہ ظہرانہ  سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیدداور ظفر علی شاہ دیگر ججز،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد،صدر ہائیکورٹ بار ملتان ملک حیدر عثمان صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال اظہر عباس جکھڑ جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ہارون سمیت دیگر سینئر اور جونیئر وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ وکلاء ہمارا سرمایہ ہیں  میں اپنے آپ کو اہل خانیوال سے دور نہیں سمجھتا بار کی بہتری کے لیے جو کچھ کر سکا کروں گا  انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اظہر عباس جکھڑ کے مطالبہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو کیفیٹیریا کی جگہ دس سے پندرہ دن کے اندر ڈسٹرکٹ بار کے حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید داور ظفر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال تعیناتی کے دوران ڈسٹرکٹ بار خانیوال کو مثالی بار پایا اور وکلاء کے تعاون سے مقدمات کو جلد نمٹانے میں مدد ملی رہی ہے امید کرتا ہوں کہ یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا صدر ڈسٹرکٹ بار اظہر عباس جکھڑ نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ہارون نے سرانجام دیئے قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ  سیشن کورٹ پہنچنے پر جسٹس قاسم علی خان کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تزئین و آرائش کے بعد مکمل ہونے والے حال اور بار کے لیے نصب کئے گئے سولر پینل کا بھی افتتاح اور تفصیلی معائنہ کیا۔
جسٹس قاسم خان