آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم 10 جنوری کو ملا ئیشیاروانہ ہو گی
کراچی (آئی این پی)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی- 20 ورلڈ کپ۔پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 10 جنوری کو ملائشیا روانہ ہو گی۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا کراچی میں تربیتی کیمپ جاری ہے۔ویمنز انڈر 19 بلیوز اور گرینز کے درمیان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں کھیلاگیا۔ گرینز ٹیم نے سپر اوور میں دلچسپ مقابلے کے بعد بلیوز کو 4 رنز سے ہرا کر میچ جیت لیا۔دونوں ٹیمز نے مقررہ اوورز میں 134 رنز بنائے۔سپر اوور میں گرینز نے 12 رنز بنائے جبکہ بلیوز صرف 8 رنز بنا سکی۔ گرینز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کی۔ بلیوز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ ٹیم بلیوز میں بیٹر نجیہہ علوی نے 32 بالز پر 51 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
رامین شمیم نے 19 بالز پر 25 رنز بنائے جس میں 2 چوکے شامل تھے جبکہ یسری عامر نے 29 بالز پر 21 رنز بنائے جس میں 2 چوکے شامل تھے۔۔گرینز ٹیم کی علیشہ مختیار نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میمونہ خالد نے 30 رنز دے کر 2 آٹ کیے۔گرینز ٹیم نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔گرینز ٹیم کی کومل خان نے 60 بالز پر 63 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ ضوفشاں حیات نے 27 بالز پر 31 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔بلیوز ٹیم کی رامین شمیم نے 22 رنز دے کر 2 آٹ کیے جبکہ شہر بانو نے 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی۔ ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بالنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقیں بھی کیں۔