آج تک کبھی نشہ نہیں کیا ، جان ابراہم کا انکشاف

آج تک کبھی نشہ نہیں کیا ، جان ابراہم کا انکشاف
آج تک کبھی نشہ نہیں کیا ، جان ابراہم کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ذاتی طور  پر  کبھی کوئی نشہ نہیں کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جان ابراہم نے بھارتی حکومت کی جانب سے ممبئی میں منعقدہ ایک ‘انسداد منشیات مہم‘ کی  تقریب میں شرکت کی جس دوران  طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے جان ابراہم نے منشیات کو ہاتھ نہ لگانے کا انکشاف کیا۔

دوران لیکچر طلبہ کو نصیحت  کرتے ہوئے جان ابراہم نے انکشاف کیا کہ میں آپ کو یہی بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ذاتی طور  پر منشیات کو کبھی ہاتھ نہیں لگایا، نہ کبھی سگریٹ نوشی کی نہ شراب نوشی کی۔جان ابراہم نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ منشیات سے دور رہتے ہوئے اپنے دوستوں، کولیگز اور اردگرد کے لوگوں کیلئے ایک رول ماڈل بنیں، میرے پاس آپ کو  ایک لمبی تقریر دینے کا وقت نہیں ہے لیکن بس اتنا کہنا چاہوں گا اپنی زندگی میں نظم و ضبط کے پابند رہیں۔

مزید :

تفریح -