پڑوسن سے لڑائی، بے رحم ہمسائے  نے 28 پالتو کبوتروں کو بے دردی سے قتل کر دیا

پڑوسن سے لڑائی، بے رحم ہمسائے  نے 28 پالتو کبوتروں کو بے دردی سے قتل کر دیا
پڑوسن سے لڑائی، بے رحم ہمسائے  نے 28 پالتو کبوتروں کو بے دردی سے قتل کر دیا
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے علاقے سندھیا نگر میں ایک شخص نے اپنی ہمسائی خاتون  کے 28 پالتو کبوتروں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ شکایت گزار کاجل رائے نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کی چھت پر 50 پالتو کبوتر تھے جن میں سے 28 کو اس کے ہمسائے محیت خان نے مار ڈالا۔

 کاجل رائے کے مطابق بدھ کی رات جب اس نے اپنی چھت سے شور کی آواز سنی، تو وہ اوپر گئی اور وہاں محیت خان کو موجود پایا۔ "جب میں نے محیت خان سے اس کی موجودگی کے بارے میں سوال کیا، تو وہ فوراً وہاں سے فرار ہو کر اپنے گھر چلا گیا۔"

این ڈی ٹی وی کے مطابق جب کاجل مزید آگے بڑھی تو اس نے دیکھا کہ 28 کبوتر بے دردی سے قتل کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی کبوتر خوف کے مارے چھپے ہوئے تھے۔ کاجل نے بتایا کہ محیت خان اکثر کبوتروں کی موجودگی پر اعتراض کیا کرتا تھا، جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان مستقل تنازعہ رہتا تھا۔

پولیس نے شکایت موصول ہونے پر ضلعی جنگلات کے حکام کو بھی مطلع کیا جنہوں نے  کبوتروں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا۔ رپورٹ کے مطابق، کبوتروں کو بے دردی سے گردن مروڑ کر قتل کیا گیا تھا۔جنگلات کے حکام نے بعد ازاں کبوتروں کو دفنا دیا۔پولیس نے محیت خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -