کراچی: غیرملکی کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان گرفتار

کراچی: غیرملکی کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان گرفتار
کراچی: غیرملکی کمپنیوں سے لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کو سی فوڈز اور چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ 
روز نامہ جنگ کے مطابق ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔
سکیمرز نے چین، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا تھا۔ ملزمان نے میسرز چان پاک شان سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2 لاکھ 23 ہزار چینی یوآن بٹورے۔
جرمن رابرٹ ویز نامی کمپنی سے 36 ہزار 450 ڈالرز کا فراڈ کیا گیا جبکہ سری لنکن کمپنی زم زم سے 19 ہزار امریکی ڈالرز اور لاکھوں روپے فراڈ سے وصول کئے گئے۔
عارف، سلیم، شارق اور نوید نامی ملزمان نے سوگومیٹ اور سلور ہائبرڈ نامی جعلی کمپنیز بنا رکھی تھیں۔ ملزمان اپنی کمپنیز کی جانب سے فیس بک پر اشتہارات کے ذریعے غیرملکی کمپنیز کو سپلائی کا فراڈ کرتے تھے۔ 
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔